• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ کھیتوں میں جا گرا

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا، خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے،ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک پرائیویٹ ائیرکلب کا ملکیتی تربیتی طیارہ ایئرپورٹ کے ٹاور 39کے قریب راما گاؤں کے کھیتوں میں گرگیا، تربیتی طیارے میں پائلٹ نوروز اورخاتون ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھیں جو دونوں پائلٹ محفوظ رہے، اطلاع ملنے پرریسکیوٹیمیں اور تھانہ ائرپورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقہ کوگھیرے میں لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید