• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پاکستان کی لائف لائن، جسکے اداروں اور وسائل پر PP کا قبضہ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی لائف لائن ہے، جسکے اداروں اور وسائل پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے، جماعت اسلامی کے9ٹاؤن چیئر مینوں اور پوری منتخب بلدیاتی قیادت نے دو سال کے دوران اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کیا ہے آئندہ بھی کرینگے، جماعت اسلامی نے 2سال میں 171پارک بحال، 42اسکولوں کی حالت بہتر بنائی، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس نصب اور93لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت و استر کاری کی، پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن اور قابض میئر کی ذمہ داری ہے لیکن ہمارے ٹاؤن چیئر مینوں نے 86ہزار اُن گھرانوں کو پانی فراہم کیا جہاں پانی نہیں آتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی بینکوئٹ میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی دو سالہ کارکردگی تعمیر و ترقی کا سفر اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اپوزیشن لیڈر و نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا جبکہ بلدیاتی امور کے سیکرٹری انجینئر صابر احمد نے دو سالہ مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبد الجمیل،ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی ظفر احمد خان،ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد،ٹاؤن چیئرمین جناح رضوان عبدا لسمیع، ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان، ٹاؤن چیئرمین ناظم آباد سید محمد مظفر، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے بھی اپنے ٹاؤن کی صورتحال اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے رکاوٹوں اور مشکلات کی تفصیلات بیان کیں۔
اہم خبریں سے مزید