کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا پاکستان خطے کو موسمیاتی تباہ کاریوں سے مل کر لڑنے پر متحد کرسکتا ہے؟ جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس، اعزاز سید ، فخر درانی اور ماہرموسمیاتی امور زینب نعیم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی معیشت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے خاص طور پر پانی، زراعت اور کمیونٹی کی مضبوطی جیسے شعبوں کو۔ اس مسئلے پر جنوبی ایشیا کے ممالک کو مختلف سطحوں پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔