کراچی(جنگ نیوز)آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پاکستانی سفارتخانے میں مانو پروڈکشن کی اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر آئرش پروڈکشن کمپنیوں، مقامی حکام، سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔ شرکاء نے اس فلم میں تخلیقی صلاحیتوں کی بھر پور تعریف کی۔ آئر لینڈ میں موجود پاکستانی سفیر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اظہا کرتی ہے۔