واشنگٹن (جنگ نیوز) ایک سائنسی مطالعے میں چوہوں پر کئے گئے مشہور تجربے "یونیورس 25" (Universe25) کو بنیاد بنا کر یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انسانیت بھی بالآخر تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔یہ تجربہ امریکی ماہرِ رویہ (behavioral scientist) جان بی کیل ہون (John B. Calhoun) نے 1970 کی دہائی میں کیا تھا۔ انہوں نے چوہوں کے لیے ایک “جنت نما” ماحول بنایا، جہاں خوراک اور پانی وافر مقدار میں موجود تھا اور شکاریوں کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔شروع میں چوہوں کی آبادی تیزی سے بڑھی، لیکن جیسے جیسے تعداد میں اضافہ ہوا، مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے۔ بھیڑ بھاڑ (overcrowding) کے باعث سماجی تعلقات بگڑنے لگے، جارحیت بڑھی، مادہ چوہے اپنے بچوں کی دیکھ بھال چھوڑنے لگے اور نر چوہے الگ تھلگ اور بے کار بیٹھے رہنے لگے۔