کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان پولیس سروس سے وابستہ اور موجودہ نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید اکبر ریاض کو موجودہ ادارے میں غیر معمولی کارکردگی پر پاکستان سول سروس ایوارڈ (ستارہ امتیاز) سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ 14اگست کو وصول کیا۔ اس کیٹگری میں 41افسران کو ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ نیب نے تین افسران کے نام تجویز کیے تھے جن میں سے جاوید اکبر ریاض کا نام منتخب کیا گیا۔ نیب میں ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ جب کہ ماضی میں ان کی تعیناتی پولیس کے مختلف اعلی عہدوں جن میں ڈی ائی جی ساؤتھ کراچی، ار پی او لاڑکانہ و ملتان شامل ہیں۔