ملاکنڈ،سخاکوٹ(نمائندگان جنگ)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بہن کو قتل کردیا جبکہ مفتی کفایت اللہ بیٹی سمیت شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا تاہم مالاکنڈ لیویز نے ملزم کو گرفتارکرلیا،بٹ خیلہ سمن اباد میں مفتی کفایت اللہ کے منشیات کے عاد ی بیٹے نے والد، ماں اور بھائی بہن پر فائرنگ کردی، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ حامدالرحمان کے مطابق تحیصل بٹ خیلہ کے علاقہ ثمن اباد میں جی یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے منشیات کے عادی بیٹے معتصم باللہ نےاپنے والد مفتی کفایت اللہ دو بھائی اور دو بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی عصمت اللہ جوکہ لیویز کے سپاہی بھی تھے۔