کراچی (جنگ نیوز) ”پاکستان آئیڈل“ کے آڈیشنز آج سکھر میں ہوں گے، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور سکھر میں موجود گلوکاری کا شوق رکھنے والوں کیلئے سنہری موقع آ گیاہے۔ پاکستان کا سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ ایک بار پھر لے کر آ رہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا میوزک مقابلہ ایم ایچ ایل کی پیشکش”پاکستان آئیڈل“سیزن 2025۔ اور میوزک کے سب سے بڑے شو میں گلوکاروں کو شامل کرنے کیلئے اتوار کو سکھر سے آڈیشنز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ آڈیشنز آرٹس کونسل سکھر میں لئے جائیں گے۔ پاکستان آئیڈل کے میزبان سیدشفاعت علی کا کہنا ہے ”سکھر کے نوجوان اگر سمجھتے ہیں کہ اُن کی آواز میں جادو ہے اور وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں، تو صبح 9 بجے آرٹس کونسل پہنچ جائیں، ممکن ہے اگلا ”پاکستان آئیڈل“ آپ ہی ہوں“۔ یاد رہے کہ جنہوں نے اب تک رجسٹریشن نہیں کرائی وہ بھی وہاں آکر اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔