• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب مذاہب کا احترام کریں، ذوالفقار بھٹو جونیئر، سانحہ جڑانوالہ میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ملک میں امن و بھائی چارگی کا پیغام عام کریں۔سب مذاہب کا احترام کریں۔وہ ہفتے کو 70 کلفٹن کے باہر سانحہ جڑانوالہ میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔اقلیت سمیت سب برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے اقدام کرے ۔
اہم خبریں سے مزید