• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، عدالتی حکم اور سرکاری یقین دہانیوں کے باوجود انٹرنیٹ بندش برقرار

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود، صوبہ بھر بشمول کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ اس بندش سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر طلباء اور آن لائن کاروبار کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، مہر اللہ بادینی نے پہلے کہا تھا کہ 15 اگست تک سروس بحال کر دی جائے گی۔ مقررہ تاریخ گزر چکی ہے لیکن صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اہم خبریں سے مزید