اسلام آباد( نیو زرپورٹر)این ڈی ایم اے، مسلح افوا ج اور فلاحی اداروں کا خیبر پختونخوا کیلئے امدادی سامان روانہ ، امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر،کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے،لینڈ سلائیڈنگ میں اضافے کا امکان ،سیاح 5 تا6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ میڈیا ونگ این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی کاموں میں معاونت اور نگرانی کے لیے پشاور میں موجود ہے،این ڈی ایم اے، مسلح افوا ج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے ۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔