اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزارت ہائوسنگ وتعمیرات نے وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کیلئے سمری فنا نس ڈویژن کوبھجو ادی ۔ذ رائع نے بتایا کہ یہ سمری تین ہفتے پہلے بھیجی گئی تھی۔سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ کی موجودہ شرح پر نظر ثانی کی جا ئے۔4 سالوں سے رینٹل سیلنگ میں اضافہ نہیں ہوا، مکانوں کے کرائے بڑھ چکے ، وفاقی ملازمین کا بلاتاخیر نظر ثانیکا مطالبہ ، وفاقی ملازمین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ رینٹل سیلنگ میں بلا تاخیر اضافہ کیا جا ئے۔ ملازمین کا موقف ہے کہ حکومت ہر تین سال کے بعد رینٹل سیلنگ پر نظر ثانی کرتی ہے۔ آخری بار 2021میں نظر ثانی کی گئی تھی جسے چار سال ہوگئے ہیں۔ چار سالوں میں بڑے شہروں میں مکانوں کے کرائے بڑھ چکے ہیں جس کا مالی بوجھ ملازمین پر پڑ اہے جو مالی دبائو کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت ہا ئوسنگ نے رینٹل سیلنگ میں اضافہ کیلئے یہ تیسری بار سمری بھیجی ہے۔