اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔تر جمان کے مطا بق نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔تر جمان کے مطا بق گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ ایک دن کی توسیع "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد ہر ہے نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔