کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کا نوٹس، بیت لحم میں اسرائیلی آبادکاروں نےگھر پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی خاندان کو 24گھنٹے میں گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا۔ادھرصیہونی فوج کے حملےجاری ہیں جن میں مزید 70فلسطینی شہیدہوگئے۔26افراد امداد کے حصول کی کوشش میں نشانہ بنے ۔ قحط کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہےجس سےمزید11جاں بحق ہوگئے ایک این جی او کا کہنا ہے اموات منصوبہ بند قحط کا نتیجہ ہیں۔ ڈائریکٹرالشفا ہسپتال کا کہنا ہے خوراک اور ادویات کی قلت مزید شدید ہوگئی ہے جس کے باعث200سے زیادہ مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ روز کے دوران 70فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، جن میں آٹھ افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے یا دیگر مقامات سے نکالی گئیں۔مزید بتایا گیا کہ صرف امداد کے حصول کی کوشش کے دوران 26 افراد شہید اور 175 زخمی ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر امداد کے متلاشی 1,924 فلسطینی جاں بحق اور 14,288 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بھوک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔