بیجنگ(این این آئی)چین سے ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 75سالہ شخص نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ لڑکی سے محبت میں مبتلا ہو کر اپنی بیوی سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ شہری جن کا نام جیانگ ہے، سوشل میڈیا پر برازنگ کے دوران ایک خاتون ڈیجیٹل اوتار سے متعارف ہوئے اور اس سے محبت کر بیٹھے۔ لڑکی سے بات کرنا معمول بن گیا، گھنٹوں موبائل پر مصروف رہتے اور اپنی اے آئی محبوبہ کے پیغامات کا انتظار کرتے۔