لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راوی ٹاؤن سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ بھاٹی عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے بتی چوک، آزادی فلائی اوور، بادامی باغ، فورٹ روڈ، فوڈ سٹریٹ،بادامی باغ لاری اڈا اور سبزی منڈی کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں ۔