لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر،چئیرمین علامہ طارق محمود یزدانی،ناظم اعلی حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، قاضی عبد القدیر خاموش، رانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری نے اپنے مشترکہ بیان میں بونیر، باجوڑ، دیر، بٹگرام، سوات اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں گھروں کی تباہی پر شدید رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سمیت دیگر قائدین نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں گھروں کی بربادی اور بنیادی ضروریات کی کمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔