لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید ریحان علی کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو کینیڈا ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 65 لاکھ بٹورے،ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا ۔