• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تنظیمی امور کو فعال بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس آج بروز اتوار طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں مرکزی و صوبائی عہدیداران اور ذیلی شعبہ جات کے ملک بھر سے ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، دعوت و اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ، دینی و سیاسی حکمت عملی کی تشکیل اور ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جماعت کے کردار پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید