• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کو فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے : ڈاکٹر صدف علی

لا ہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ یوم ِ آزادی 1947 کے تاریخ ساز موقع پر مسلمانان بر صغیر کا سر فخر سے بلند تھا کیونکہ قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہندوئوں سے الگ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک دو قومی نظریہ کی بنیادپر حاصل کیا گیا تھا جس میں قائداعظم ؒ فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے قیام پاکستان کے اٹھتر سالہ یوم ِ آزادی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال یو مِ آزادی کو مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے تاکہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارتی جبر و تشدد سے بچانے کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوں۔
لاہور سے مزید