اہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کو مستقل بنیادوں پر ترجیح دی جائے تا کہ ہر سال عوام کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ،آزاد کشمیر،گلگت سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آنے والے سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں خاندانوں کے بے گھر ہونے پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور مزدور طبقے کےلئے خصوصی مالی امدادی پیکج دیا جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔