لاہور(خبرنگار)آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کے حالیہ اقدامات کو سراہا ہے، جن کے ذریعے پٹرول پمپ لگانے کے عمل کو آسان اور تیز بنایا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے کہا، ’’یہ اقدام وزیراعلیٰ کے جدید، شفاف اور سرمایہ کار دوست پنجاب کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی، روزگار پیدا ہوگا اور صوبے میں فیول ریٹیل سروسز بہتر ہوں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔