• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم یوتھ لیگ نے جوائے لینڈ فلم کی لاہور میں سکریننگ رکوا دی

لاہور(خبرنگار)مسلم یوتھ لیگ لاہور نے جوائے لینڈ فلم کی نمائش رکوانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں باضابطہ درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلم غیر اخلاقی اور فحش مواد پر مبنی ہے، اس لیے اسکی لاہور میں پرائیویٹ تشہیری مہم پر پابندی بھی عائد کی جائے۔ درخواست پر غور کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے مسلم یوتھ لیگ کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے اور شہر میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔
لاہور سے مزید