لاہور(جنرل رپورٹر) پروفیسر فاروق افضل نے کہا ہے کہ امیرالدین میڈیکل کالج کی مستقل عمارت کیلئے جگہ الاٹ کی جائے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، امیرالدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ نے متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ امیرالدین میڈیکل کالج کو فیروز پور روڈ کے قریب کم از کم 400 کنال اراضی فراہم کی جائے تاکہ جدید عمارت، لیبارٹریز، ہاسٹلز اور ریسرچ سینٹرز تعمیر کیے جا سکیں۔ یہ اقدام نہ صرف میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بلند کرے گا بلکہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اور معیاری افرادی قوت کی تیاری میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ ۔پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بتایا کہ بورڈ آف مینجمنٹ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو باضابطہ درخواست جمع کروائی ہے جس میں کالج کی علیحدہ عمارت، طلبہ و طالبات کے لیے ہاسٹلز اور جدید تدریسی سہولیات کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے۔