• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی برقراررکھی جائے،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت ضلعی انتظامیہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے سگیاں بائی پاس روڈ کا دورہ کیا اور وہاں 12 انچ کی سیوریج لائن بچھانے کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ واسا حکام نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ یہ ترقیاتی منصوبہ آئندہ سات روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
لاہور سے مزید