• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن اسٹاف کی حفاظت کیلئے لیسکو ہرممکن قدم اٹھاتا رہیگا،چیف ایگزیکٹو

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ لائن اسٹاف ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے لیسکو ہر ممکن قدم اٹھاتا رہے گا۔چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد رمضان بٹ نے سدرن سرکل ڈیفنس کا دورہ کیا اور افسران و لائن اسٹاف کے ساتھ ایک سیفٹی آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لیسکو صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ہماری ماں ہے، اور یہاں حفاظت صرف ایک ضابطہ نہیں بلکہ سب سے پہلی ترجیح ہے۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ ہر ملازم کا فرض ہے کہ وہ سیفٹی اصولوں کو مکمل طور پر سمجھے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،لائن اسٹاف اور عوام کی جان کی حفاظت پیشہ ورانہ، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر ٹیم ممبر کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں اور سیفٹی کلچر کو مزید فروغ دیں۔ سیمینار میں ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد، ایس ای سدرن سرکل ڈیفنس، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور آپریشنل اسٹاف نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید