• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر سے) لاہور کے 5 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ سب انسپکٹر شرافت علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ تعینات کیا گیا، جبکہ انسپکٹر قیصر عزیز کو تھانہ چوہنگ سے تھانہ گجر پورہ لگا دیا گیا۔ انسپکٹر محمد عالم کو تھانہ گجر پورہ سے تھانہ باغبانپورہ لگا دیا گیا، سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو تھانہ باغبانپورہ سے تھانہ نشتر کالونی لگا دیا گیا۔ سب انسپکٹر نثار احمد کو تھانہ نشتر کالونی سے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لگا دیا گیا، جبکہ سید سجاد حیدر کو کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور سے مزید