• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرصحت کا یوسی 142 میں36گلیوں کی مرمت،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا-یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا، منصوبے کی کل لاگت 28 کروڑ روپے ہے -افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ایکسین واسا سلمان اور ایس ڈی او میونسپل کارپوریشن عامر ہمایوں, خرم روحیل اصغر سینئر مسلم لیگی رہنما، جہانگیر درانی سابق چیئرمین، عنایت اللہ سابق وائس چیئرمین، عامر گجر، آفتاب بٹ، حاجی طفیل، رؤوف خان (کونسلرز) شریک ہوئے تھے
لاہور سے مزید