کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی ہدایت پرپاکستان بیت المال نےمعذوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈیوائسز اور مصنوعی اعضا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق پاکستان بیت المال نے پیدائشی طور پر اپاہج ، دہشتگردی کے واقعات یاحادثات و ناگہانی آفات میں معذور ہونے والے افراد کو مددگار ڈیوائسز اور مصنوعی اعضا ء فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے نصب العین اور عوامی خدمت کے وژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان بیت المال معذور افراد کی بہتر انداز میں خدمت کیلئے پرعزم ہے تاکہ غریب معذور افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ مرحلہ وارڈیوائسز اور مصنوعی اعضا فراہم کئے جائیں گےاور اس ضمن میں باقائدہ معذور افر اد کی رجسٹریشن کی جائے گی۔