• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، PIA کو ملازم کی 24 سال کی پنشن اور مراعات ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران قومی ایئرلائنز (پی آئی اے)کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن اور مراعات ادا کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قومی فضائی کمپنی کےمینیجنگ ڈائریکٹر کو آئندہ سما عت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ، مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز مصطفی انصاری کے کیس کی سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو 2002 میں اسکیم کے تحت ریٹائرکیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید