• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نہیں چاہے گا چند گھنٹوں میں کوئی معاہدہ ہو، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)صحافی و تجزیہ کاروں سلیم صافی، ریما عمر اور عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ایران نہیں چاہے گا چند گھنٹوں میں کوئی معاہدہ ہو، ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حماقت سے ٹینشن بڑھی ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا معاہدہ زیادہ حقیقت پسندانہ ہے یا تصادم کاخطرہ زیادہ ہے ؟ کے جواب میں صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے حوالے سے دیکھا جائے تو 2015ء میں اوبامہ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس پر تقریبا دو سال تک مذاکرات چلتے رہے تھے لیکن جو حالیہ معاملات ہیں ان میں جو معاملات چل رہے ہیں ان سے ہم نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں کہ یہ معاملہ فوری طو رپر حل ہوجائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید