سکھر (بیورو رپورٹ) سیاہ کاری کے الزام میں 4برس کے دوران 466خواتین اور 595 افراد کو لقمہ اجل بنادیا گیا. حاصل شدہ معلومات کے مطابق سال 2022میں 102واقعات میں 114 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا جن میں 89 خواتین اور 25مرد شامل تھے۔ سال 2023میں کاروکاری کے 151واقعات میں 167افراد قتل ہوئے۔ قتل ہونے والوں میں 135خواتین اور 32 مرد شامل تھے۔ سال 2024میں کاروکاری کے 132 واقعات میں 152افراد کو قتل کیا گیا۔قتل ہونے والوں میں 123 خواتین اور 29مرد شامل ہیں۔ سال 2025 میں دس ماہ کے دوران ( ماہ اکتوبر تک) صوبے میں کاروکاری کے 140کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 162 افراد کو قتل کیا گیا۔