سکھر (بیورو رپورٹ) سماجی رہنما وکیل ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت، عدالت اور ادارے قبائلی و سردارانہ جرگہ سسٹم کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، روبینہ کا سفاکانہ قتل درندگی کی انتہا اور حکمرانوں کی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے، لاقانونیت کا واضح اور جیتا جاگتا ثبوت ہے، جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فرسودہ نظام اور قاتلانہ سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔ میں معاشرے میں ہر مظلوم کے حقوق اور سفاکانہ سرداری نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔