لندن(خبر ایجنسی)امریکہ،ایران دوبارہ مذاکرات کی امیدوں کے اثرات سےعالمی مارکیٹ میںسرمایہ کاری کا رحجان بڑھ گیا ، جس کے بعد ڈالرجنگ آغاز سےاب تک حاصل ہونے والے سارے فوائد گنوا کر6ہفتےکی کی کم ترین سطح پر آگیا کیونکہ سرمایہ کار اب اسے محفوظ سمجھنےکی بجائے دیگر کرنسیوں کا رخ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آبنائےہرمز کی بندش نے خام تیل کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا تھا اور عالمی افراطِ زر کے خدشات کو جنم دیا تھا۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے دوبارہ مذاکرات کے بیان نے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کردیا اور ڈالر کی مانگ میں کمی ہوگئی۔