کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایران امریکا جنگ بندی کے لئے ہونے والی پیش رفت کے مثبت اثرات کے باعث بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری رہا کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2800پوائنٹس اضافہ ہوا انڈیکس بڑھ کر168,500پر بند ہوا۔مارکیٹ سرمائے میں 304ارب روپے کااضافہ ہوا، 7.51فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 304 ارب 49 کروڑ 92لا کھ روپے کا اضافہ ہوا سرمائے کا کل حجم بڑھ کر 18610ارب 16 کروڑ 35 لاکھ 30 ہزار 645 روپے ہو گیا۔