گوانگژو (اے ایف پی) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے عالمی تجارت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ، اس کی ایک جھلک گزشتہ روزچین کے صنعتی مرکز گوانگ ڈونگ میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش ’کینٹن فیئر‘ میں نظر آئی جہاں چینی سپلائرز اورمشرق وسطیٰ کے درآمد کنندگان خطےکی بگڑی صورتحال سے غیرملکی آرڈرزکے متاثر ہونے پر شدیدپریشان نظر آئے۔بدھ کو نمائش کے پہلے دن سپلائرز اور عالمی خریداروں کی بات چیت میں کاروبار سے زیادہ جنگی حالات اور بڑھتے ہوئے اخراجات زیربحث رہے۔