• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا تیل بحران سے نمٹنے کیلئے 28 کھرب امداد کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)جاپان کا تیل بحران سے نمٹنے کیلئے28کھرب روپے( 10ارب ڈالر) امداد کا اعلان، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو تیل قیمتوں اور سپلائی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے مالی امداد فراہم کی جائیگی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے تقریباً 10ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے ٹوکیو میں ایک علاقائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید