• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کراچی کو حق دو“ سمیت دیگر بینرز اور پوسٹرز لگانے پر کاروبار سیل، مرتضیٰ وہاب کا انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کراچی کو حق دو“ سمیت دیگرغیرقانونی بینرز اور پوسٹرز تیار اور آویزاں کرنے والوں کے کاروبار کو سیل کیا جا سکتا ہے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیرقانونی طور پر سڑکوں کی کھدائی روکنےکے لئے کے ایم سی ویجی لینس اسکواڈ کا قیائم کیا ،بعض مقامات پر جماعت اسلامی کے بینرز آویزاں،سوال ہے کیا ایسے پوسٹرز سے مسائل حل ہونگے،غیرقانونی بینرز اور پوسٹرز تیار اور آویزاں کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن،عملی اقدامات بلدیہ نے کئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کے ایم سی ویجی لینس اسکواڈ میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میئر نے کہا کہ کے ایم سی ویجی لینس اسکواڈ کا قیام ایک اہم قدم ہے، کے ایم سی ویجی لینس اسکواڈ کے قیام کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی طور پر سڑکوں کی کھدائی نہ کرے اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچائے،یہ اسکواڈ اس بات کی بھی نگرانی کرے گا کہ کہیں منشیات کے عادی افراد اسٹریٹ لائٹس، تاروں یا دیگر سرکاری املاک کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے۔
اہم خبریں سے مزید