کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کا ایران پر دباؤ میں اضافہ، ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیج دئیے۔بحری اہلکار اور میرینز شامل، امریکہ ایران کے خلاف سمندری ناکہ بندی نافذ کرنیکی کوشش کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں ہزاروں اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں بحریہ کے اہلکار اور میرینز شامل ہیں، تاکہ سمندری ناکہ بندی (blockade) کو مؤثر بنایا جا سکے۔