کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ ختم کرنیکی کوششیں، بھارت کو کردار کی امریکی پیشکش، فیصلہ نئی دہلی پر چھوڑ دیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا بھارت چاہے تو مذاکرات میں شامل ہو سکتا ہے، امریکہ نے براہِ راست مدد نہیں مانگی، امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں بھارت کو ممکنہ کردار کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نئی دہلی خود کرے گا۔ بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور کے مطابق امریکہ دیگر ممالک کی شمولیت کا خواہاں ہے۔