لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ماڈل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ پر جوتوں کی دکان میں آتشزدگی سے 40 سالہ ملازم جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو دکان کے بیسمنٹ سے ایک ملازم 40 سالہ عادل رسول کی لاش ملی ہے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔