• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد انڈر پاس 30 ستمبر کو نہیں کھولا جا سکے گا

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کا امکان،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے 30ستمبر کو اسے ٹریفک کے لئے کھولے جانے کے اعلان پر عملدرآمد مشکل ہو گیاذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی لائینیں شفٹ نہیں کی جا سکی ہیں سوئی سدرن گیس نے گزشتہ روز کام شروع کر دیا ہے لیکن کے الیکٹرک نے تاحال انڈر پاس کے راستے میں کھمبے اورتاریں منتقل کرنے کا کام شروع نہیں کیا ہےجبکہ پروجیکٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو شفٹنگ کی مد میں مکمل ادائیگی کی جا چکی ہے واضح رہے کریم آباد انڈر پاس پر مارچ 2023کام کا آغاز ہوا تھا اور اسے دوسال میں مکمل کیا جاناتھا اس لحاظ سے یہ پہلے ہی تاخیر کا شکارہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید