کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میں لانڈھی میں ٹینکر کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہوں نے اپنی گواہی میں آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔گواہان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ انھوں نے آفاق احمد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یا بیان نہیں دیا ، مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہان پولیس کو دیئے گئے بیانات سے مکر گئے۔گواہان کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں کہ آفاق احمد کی ایماء پر ڈمپر کو نذر آتش کیا گیا، آفاق احمد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا ، آفاق احمد کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ، پولیس نے سادے کاغذ پر سائن لئے ۔مدعی مقدمہ دانش ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔