• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محمد سلیم قادری اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،مسلک اہلسنت کے مدارس،مساجد اور مزارات کے تحفظ اور اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا،ملک میں مذہبی بنیادوں پر انتشار پھیلانے والوں کے چہرے بے نقاب کئے اور فرقہ وارانہ دہشتگردیدی کے خلاف آواز بلند کی،شہید سلیم قادری غریب ومتوسط طبقے کیلئے فلاحی کاموں میں پیش پیش تھے،اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد کرنے پر 23صفربمطابق 18مئی2001 کو د ہشتگردوں نے شہید کردیا تھا، اسلام میں بگاڑکرنے اور ملک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو کسی طور برداشت نہیں کرینگے، اپنے قائدشہید محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے نیک مشن پر ہر حال میں گامزن رہینگے،کارکنان وعوام اہلسنت اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 18اگست بروز پیر بعد نماز عشاء سعید آباد بلدیہ ٹاؤن بھرپور شرکت کریں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید