راچی(اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی محمدطفیل نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے میرا آفس موجود ہے طلبہ میرے پاس آسکتے ہیں، مسائل پر بات کرسکتے ہیں،طالب علم نے میرے پاس آنے کے بجائے سوشل میڈیا پر جامعہ کی ساکھ کو متاثر کیا،ایک ہی طالب علم کو شوکاز جاری کیا ہے، ہر کسی کو آزادی رائے کاحق ہے ، لیکن پہلے آکر بات تو کریں،طالب علم کو مسائل تھے وہ آکر بات کرتا اس سے جامعہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،طلبہ ہر قسم کی وڈیو بنا سکتے ہیں لیکن جامعہ کی ساکھ کو متاثر نہ کریں۔