کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 19اگست سے بروز جمعرات 18ستمبر 2025ء تک وصول کیے جائیں گے۔اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000روپے فیس کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔