• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کی گریڈ 18 کی آفیسر اپنے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمے کیلئے عدالت پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےایم سی کی گریڈ18کی آفیسر اپنےسابقہ شوہرکےخلاف مقدمےکیلئے عدالت پہنچ گئی۔ مدعیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت سے رجوع کیا۔مدعیہ نے وکیل کے ذریعے مقدمے کے اندراج کی درخواست دائرکردی۔مدعیہ ریحانہ یاسمین نے موقف اختیار کیا کہ کےایم سی کے ڈرائیوروسیم خان نے 2024میں بلیک میل کرکےمجھ سےشادی کی۔کرپشن اوردونمبرکام نہ کرنےپراختلافات ہوئے۔کے ایم سی آفیسر نے بتایا کہ وسیم خان نے2025میں مجھےطلاق دےدی۔ملزم طلاق کےبعد مجھےاور میرےاہلخانہ کوہراساں کررہاہے۔وسیم خان اور اسکی پہلی بیوی رابعیہ کامران بیگ 50لاکھ روپےمانگ رہےہیں۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جان سے مارنےکی دھمکیاں اور اہلخانہ کودھمکیاں دی جارہی ہیں۔سول لائن پولیس کو ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیاجائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید