کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل منگل کو کینز میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا پہلا میچ ہے۔ یہ سیریز2027 کے 50 اوورز ورلڈ کپ کی تیاریوں کی حصہ ہے جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا میچ بارش ک نذر ہوگیا تھا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیوالڈ بریویس نے 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی اور اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریویس نے تینوں میچوں میں مجموعی طور پر 14 چھکے لگائے اور آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔