• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ اینڈ ٹی 20، عبدالصمد کی سنچری، شاہینز نے میلبرن کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز نے عبدالصمد کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے تیسرے میچ میں میلبرن رینی گیڈز کو 73 رنز سے شکست دے دی ۔ یہ شاہینز کی تین میچوں میں دوسری کامیابی ہے۔ پیر کو آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں رینی گیڈز نے ٹاس جیت کر شاہینز کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 5وکٹ پر178رنز بنائے۔ ناکام سائیڈ 19.2اوورز میں 105رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان شاہینزکے چار بیٹرز 55رنز پر آئوٹ ہوچکے تھے۔ محمد فائق 21 اور معاذ صداقت 4رنز بناسکے ۔ اس موقع پر عبدالصمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے110 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ۔ عرفان خان ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے23رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میلبرن رینی گیڈز کے بیٹرز پاکستان شاہینز کے بولرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔معاذ صداقت نے 22 رنز دے کر 3، فیصل اکرم نے دو وکٹ لئے۔

اسپورٹس سے مزید