• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم میں جگہ دینی چاہیے تھی، کامران اکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمدرضوان کو ٹیم میں جگہ دینی چاہیے تھی، ٹرائی سیریز کیلئے یہ ٹیم درست تھی، ایشیا کپ کے لیے ٹیم سوچ سمجھ کر بنانی چاہیے تھی۔بھارت کیخلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانا ضروری ہے، حالیہ پرفارمنس کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ سسٹم خراب ہوگیا ہے، میرٹ پر عمل نہیں کیا گیا، 8 سال سے غلط فیصلے ہو رہے تھے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے پسند نہ پسند پر ٹیم سلیکٹ کی جا رہی ہے، نان کرکٹرز جب بورڈ میں آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید